نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

how to improve eye sight how to improve eye sight with food

آنکھیں قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں جو دنیا کی رعنائیوں کی عکس بندی کرکے ہمارے دماغ کو محصور کن بناتی ہے،  لیکن ہم قدرت کے اس تحفے کی قدر نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہماری آنکھیں بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں

ان مسائل میں نظر کی کمزوری سرِ فہرست ہے جبکہ کی نظر کی کمزوری کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہے۔ان میں غذائیت کی کمی، عمر کا بڑھنا، جنیاتی عوامل اور اسکرین ٹائم کا زیادہ ہونا شامل ہیں آج ہم اس بلاگ میں نظر کی کمزوری کا علاج بذریعہ غذا کرنے کے حوالے سے اہم چیزیں آپ کو بتانے جارہے ہیں

خشک میوہ جات کا استعمال: خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں کیاجاتا ہے لیکن موسم سرما میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے ، خشک میوہ جات میں وٹامن اے،ای،  زنک اور ڈھیروں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں

اخروٹ: اخروٹ( اومیگا-3) فیٹی ایسڈ سے بھر پور خشک میوہ ہے، جو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی خشکی کو بھی ختم کرکے آنکھوں کو تر و تازگی دینے میں مدد فراہم کرتا ہے

بادام: بادام جو کہ وٹامن ای کا سب سے بہترین سورس سمجھا جاتا ہے یہ نظر کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بادام آنکھوں کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بھی تیز کرتا ہے

خشک خوبانی: خشک خوبانی میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ نظر کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے وٹامن اے آنکھوں کی روشنی اور نائٹ وژن کو بہتر بناتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خشک خوبانی بڑھتی عمر کےساتھ ہونے والی نظر کی کمزوری میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے

پستہ: پستہ اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹن اور زیکسنٹھن سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کیلئے مفید اجزا سمجھے جاتے ہیں یہ اجزا آنکھون کو نقصان دہ شعاؤں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں اور نظر تیز کرنے میں معاون ہیں

 متوازن غذاؤں کااستعمال: غذائیت سے بھر پور غذا کھانا ویسے بھی اچھی صحت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے لیکن جب نظر کی کمزوری کا سوال ہو تو  ایسے میں اپنے روزمرہ کے کھانے میں غذائیت سے بھر پور کھانا شامل کرنا بے حد ضروری ہوجاتا ہے، نظر کی کمزور کو ٹھیک کرنے کیلئے چند اہم غذائیں

گاجر کا استعمال: گاجر نظر کو تیز کرنے کیلے ایک بہترین غذا ہے ، گاجر میں بیٹا کیروٹین پائی جاتی ہے جو کہ نظر کو تیز کرنے کیلئے اہم منرلز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہونی والی نظر کی کمزوری دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جبکہ گاجر میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو کہ رات کو دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔ گاجر کھانے کے ساتھ ساتھ گاجر جوس کا استعمال بھی نظر کی کمزوری میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

شکر قندی کا استعمال: شکر قندی میں بھی بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے جو کہ جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہےوٹامن اے آنکھوں کی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے جو بینائی میں اضافےکیلئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے

پتوں والی سبزیوں کا استعمال: پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی وٹامن ای اور آئرن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، وٹامن سی آنکھوں کو سورج کی شعاؤں سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتی ہے تو وٹامن ای آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کا کام کرتی ہے

مچھلی کا استعمال: مچھلی میں اومیگا-3 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ مچھلی میں دیگر اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو کہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔مچھلی کے استعمال سے آنکھوں کی خشکی کو کم کیا جاسکتا ہے،مچھلی کھانا آنکھوں کے اعصاب کو طاقت دیتا ہے اور بینائی کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ترش پھلوں کا استعمال: کینو،مالٹا،مسمی،لیمو،چکوترا کا شمار ترش پھلوں میں ہوتا ہے ان پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے اور نقصان دی الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے

انڈوں کا استعمال: ہم میں سے زیادہ تر لوگ صرف سردیوں میں ہی انڈوں کا استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک صحت مند رجحان نہیں ہے، انڈوں میں ہائی پروٹین، وٹامن اے اور بے شمار دوسرے منرلز پائے جاتے ہیں جو رات کے وقت آنکھوں کے کم دیکھنے کی بیماری میں فائدہ مندہوتے ہیں

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top